کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن کامرہ ایئربیس پر حملے کا مسٹر مائنڈ ہلاک
مشرف کالونی میں مشترکہ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کا رکن بلال ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد
کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں مبینہ مقابلے میں کامرہ ایئربیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق موچکو تھانے کی حدود میں واقع مشرف کالونی میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی، مقابلے کے دوران ملزم ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد بھی ہوا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد بلال خان گزشتہ سال کامرہ ایئربیس پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ سے تھا۔