بھارت نے ٹی20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا

سنجو سمسن کی 47 گیندوں پر 111 رنز کی دھواں دھار اننگز، سوریا کمار نے 35 گیندوں پر 75 رنز بنائے


ویب ڈیسک October 12, 2024
فوٹو: بی سی سی آئی

بھارت نے بنگلادیش کیخلاف میچ میں ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔

ہفتہ کو بھارتی شہر حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی بلے بازوں نے بنگلا دیشی بولرز کی خوب دھلائی کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے جو ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا ہدف ہے۔

بھارت کی جانب سے سنجو سمسن نے 47 گیندوں پر 111 رنز، سوریا کمار یادو نے 35 گیندوں پر 75 اور ہاردک پانڈیا نے 18 گیندوں پر 47 رنز بنائے، ریان پراگ نے 13 گیندیں کھیل کر 34 رنز اسکور کیے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز جیت لی

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیپال نے منگولیا کیخلاف 2023 میں سب سے زیادہ 314 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔ بھارت نے تین ٹی 20 پر مشتمل سیریز0-3 سے اپنے نام کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔