خیبرایجنسی میں شدت پسندوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ 8 اہلکار شہید 2 زخمی

تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں ایف سی اہلکار معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ اس دوران دہشتگردوں نے گاڑی پر حملہ کردیا

تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں ایف سی اہلکار معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ اس دوران دہشتگردوں نے گاڑی پر حملہ کردیا. فوٹو: فائل

خیبرایجنسی میں شدت پسندوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں 8 ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں ایف سی اہلکار معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ اس دوران دہشتگردوں نے گاڑی پر حملہ کردیا جبکہ دہشتگردوں نے چیک پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا جس میں مجموعی طور پر 8 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 3 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جنگجوؤں کے حملے میں ایف سی کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔


دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے جمرود کے علاقے غنڈی میں سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ علاقے میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

Load Next Story