کراچی ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا علاقہ سیل

حفاظتی طور پر فائر ٹینڈرز اور پولیس کی نفری تعینات


Staff Reporter October 12, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

ڈیفنس میں نیشنل ریفائنری کی آئل لائن لیک ہونے کی وجہ سے تیل ملحقہ سڑکوں اور گلیوں میں بہہ گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی درخشاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ مقام کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا جبکہ متعلقہ حکام کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا، علاقے کو سیل کر کے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

ایس ایچ او درخشاں عرفان آصف نے بتایا کہ ڈیفنس خیابان سحر اسٹریٹ 25 کے قریب نیشنل آئل ریفائنری کے سینٹرل پوائنٹ سے لیکیج ہوئی تھی، آئل لائن کو بند کر دیا گیا ہے۔

نیشنل آئل ریفائنری کی ٹیکنیکل ٹیم صبح جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی جبکہ حفاظتی طور پر فائر ٹینڈرز اور عملے کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |