کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد

کراچی: ہاکس بے مشرف کالونی کے قریب گڑھے سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔

ہاکس بے مشرف کالونی کے قریب گڑھے سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے موقع پر ہی قانونی کارروائی کے بعد ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کر دی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاش 10 روز سے زائد پرانی اور مسخ شدہ ہے جبکہ ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے جبکہ اس کی عمر 55 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

تاہم، موچکو پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔