کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد

پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کر دی


Staff Reporter October 12, 2024
فوٹو- فائل

ہاکس بے مشرف کالونی کے قریب گڑھے سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔

ہاکس بے مشرف کالونی کے قریب گڑھے سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے موقع پر ہی قانونی کارروائی کے بعد ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کر دی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاش 10 روز سے زائد پرانی اور مسخ شدہ ہے جبکہ ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے جبکہ اس کی عمر 55 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

تاہم، موچکو پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں