کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  اتوار 13 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: لی مارکیٹ نشتر روڈ چرچ کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔

لی مارکٹ نشتر روڈ چرچ کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، متوفی کی عمر 70 سال ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔