ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی

ویب ڈیسک  اتوار 13 اکتوبر 2024
فوٹو: گیٹی امیجز

فوٹو: گیٹی امیجز

 دبئی: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کا 107 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔

قبل ازیں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقا اور بنگلادیش ٹورنامنٹ میں اپنے چار، چار میچ کھیل چکے ہیں جس میں سے جنوبی افریقا کو تین میں کامیابی ملی اور ایک میں شکست ہوئی، بنگلادیش صرف ایک میچ جیت سکا جبکہ تین میں ناکام رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔