1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 اکتوبر 2024

اونٹاریو: کینیڈا کے ایک شہری نے تین منٹ کے اندر 1100 گرام انتہائی چٹ پٹی چٹنی کھا کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

تیزی سے کھانے اور پینے کے متعدد گینیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے مائک جیک نے جس دن تین منٹ میں چٹ پٹی چٹنی کھا کر ریکارڈ بنایا، اس ہی دن کاغذ کے اسٹرا سے کم وقت میں جوس پینے کا بھی ریکارڈ بنایا۔

مائک نے متعین وقت میں چمچے کا استعمال کرتے ہوئے 1100 گرام چٹ پٹی ساس کھائی۔

جیک مائک نے یہ ریکارڈ لندن میں قائم گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں قائم کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔