یقین دلاتے ہیں عوام کا ہر ممکن تحفظ کریں گے آئی جی خیبرپختونخوا

سرچ آپریشن کے جواب میں دہشتگرد جوابی کارروائی کے طور پر پولیس کو نشانہ بنا رہے ہیں، ناصر درانی


ویب ڈیسک July 18, 2014
سرچ آپریشن کے جواب میں دہشتگرد جوابی کارروائی کے طور پر پولیس کو نشانہ بنا رہے ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا فوٹو: فائل

آئی جی خیبرپختونخوا ناصر خان درانی کا کہنا ہے کہ پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور یقین دلاتے ہیں کہ عوام کا ہر ممکن تحفظ کریں گے۔


پولیس لائنز پشاور میں گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل جاوید کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ چند روز قبل سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے متعدد دہشتگردوں کو حراست میں لیا تھا تاہم اسی وجہ سے جوابی کارروائی میں پولیس کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی حفاظت کے لئے پولیس تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے تحفظ یقینی بنائے گی۔


ناصر درانی کا کہنا تھا کہ پولیس سال کے 365 دن ڈیوٹی دے رہی ہے، یوم علی ؓ کے موقع پر بھی اہلکار فرائض انجام دیں گے جبکہ اس حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کرلئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں