اشتہارات میں جھوٹ بول کر کسی کو دھوکا نہیں دے سکتی کنگنا رناوت

دنیا کہاں سے کہاں جاچکی ہے مگر ہم آج بھی اشتہارات میں رنگ گورا کرنے کے طریقے بتا رہے، کنگنا رناوٹ


ویب ڈیسک July 18, 2014
اشتہارات دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اگر آپ کالے ہیں تو ناکامی آپکا مقدر ہوگی، بالی ووڈ ااکارہ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اشتہارات میں جھوٹ بیچا جاتا ہے اور میں جھوٹ بول کر کسی کو دھوکا نہیں دے سکتی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ دنیا کہاں سے کہاں جاچکی ہے مگر ہم اب بھی گورا کرنے کے طریقے بتا رہے کہ جیسے ترقی کا واحد راستہ رنگ گورا کرنا ہی ہے جس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اگر آپ کالے ہیں تو ناکامی اور نامرادی آپکا مقدر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں میری بھی خواہش تھی کہ اشتہارات کا حصہ بنوں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مجھے اندازہ ہوا کہ یہ سب تو صرف جھوٹ ہے اور میں جھوٹ بول کے لوگوں کو دھوکا نہیں دے سکتی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ انھیں اشتہارات میں کام کی بہت سی پیشکشں ہو چکی ہیں مگر اُنہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا کیونکہ تمام کمپنیوں کا اپنی پروڈکٹس کی فروخت کا مقصد رنگ گورا کرنا تھا۔ اداکارہ کا مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ میرے اِس فیصلے سے دنیا تبدیل ہوجائے گی یا میرا انٹروویو پڑھنے کے بعد کوئی ایک بھی فرد رنگ گورا کرنے والی کریم خریدنے سے بعض آجائے گا لیکن صحیح بات کرنے سے کم از کم مجھے میرے دل کو تسلی ہو گی کہ میں اِس قسم کے جھوٹ کا حصہ نہیں بنی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں