پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں؛ اسلحہ اور منشیات برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 13 اکتوبر 2024
کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

  کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف کارروائیوں میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے پاک ایران سرحد کے قریب اولڈ میرین پوسٹ کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کر کے ایک کشتی کو قبضے میں لیے لیا۔ کارروائی کے دوران 4 عدد بوریاں  اور 2 عدد ایل پی جی سلنڈرز برآمد کیے گئے جن میں اسلحہ اور منشیات کو چھپایا گیا تھا۔ برآمد شدہ اشیاء میں 34 کلوگرام آئس، 42 کلوگرام ہیروئن اور 5.56 ملی میٹر کیلیبر کی گولیاں شامل ہیں۔ پکڑے جانے والے اسلحہ، ہیروئن اور آئس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 26.2 ملین ڈالر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔