پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں اسلحہ اور منشیات برآمد

پکڑے جانے والے اسلحے اور منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 26.2 ملین ڈالر ہے، کوسٹ گارڈز

کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف کارروائیوں میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے پاک ایران سرحد کے قریب اولڈ میرین پوسٹ کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کر کے ایک کشتی کو قبضے میں لیے لیا۔ کارروائی کے دوران 4 عدد بوریاں اور 2 عدد ایل پی جی سلنڈرز برآمد کیے گئے جن میں اسلحہ اور منشیات کو چھپایا گیا تھا۔


کوسٹ گارڈز کے مطابق برآمد شدہ اشیاء میں 34 کلوگرام آئس، 42 کلوگرام ہیروئن اور 5.56 ملی میٹر کیلیبر کی گولیاں شامل ہیں۔ پکڑے جانے والے اسلحہ، ہیروئن اور آئس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 26.2 ملین ڈالر ہے۔

Load Next Story