والد کی تدفین؛ فاطمہ ثنا کیویز کیخلاف میچ میں ٹیم جوائن کرلیں گی

ویب ڈیسک  اتوار 13 اکتوبر 2024
جمعرات پاکستانی ٹیم کی کپتان کے والد کراچی میں انتقال کرگئے تھے (فوٹو: فائل)

جمعرات پاکستانی ٹیم کی کپتان کے والد کراچی میں انتقال کرگئے تھے (فوٹو: فائل)

قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل اتوار کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہوجائیں گی۔

ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والی کپتان فاطمہ ثنا کے والد جمعرات کو انتقال کرگئے تھے جس کے باعث کرکٹر پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی پہنچیں تھی تاہم گزشتہ روز تدفین کے بعد وہ دوبارہ کیویز کیخلاف میچ سے قبل ٹیم جوائن کرلیں گی۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فاطمہ ثنا کی غیر موجودگی میں منیبہ علی نے ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائے تھے۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں برقرار ہیں، اگر گرین شرٹس کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ بہتر رن ریٹ کے باعث ٹورنامنٹ کے ٹاپ 4 فور میں جگہ بناسکتی ہے۔

پاکستان ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کیلئے کیویز کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کی سیمی فائنل تک پہنچنے کی امیدیں برقرار

دوسری جانب پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کا بھی انتظار کرنا ہوگا، اگر بھارت نے کینگروز کو شکست دی تو قومی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔

پاکستان کی سینئر بالر ڈیانا بیگ بھی ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کیخلاف انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہیں جبکہ انکی جگہ ناجیہ علوی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔