سلمان خان کو دھمکیاں دینے والے بشنوئی گروپ نے بابا صدیقی قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

کچھ عرصہ قبل لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھی نے سلمان خان کے دوستوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک October 13, 2024
بابا صدیقی کے سلمان خان سمیت دیگر شوبز اسٹارز سے قریبی تعلقات تھے:فوٹو:فائل

گینسٹر لارنس بشنوئی گروپ نے بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ بابا صدیقی کے قتل میں 3 افراد ملوث تھے۔ گرفتار 2 ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ لارنس بشنوئی گروپ کے لیے کام کرتے ہیں۔ قتل سے پہلے کئی روز تک بابا صدیقی کی نگرانی کی گئی۔ قتل میں ملوث تیسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔ لارنس بشنوئی گروپ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو متعدد بار قتل کرنے کی دھمکیاں دے چکا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

رپورٹ کے مطاابق لارنس بشنوئی یا دیگر ذرائع نے ملزمان کے بیان کی اب تک تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھی نے کچھ عرصہ قبل بیان میں کہا تھا کہ اداکار سلمان خان کے دوستوں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔ جو بھی سلمان خان کا دوست ہے وہ ہمارے نشانے پر ہے۔سلمان خان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آچکا ہے۔ سلمان خان اور ان کے اہل خانہ واقعہ میں محفوظ رہے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوار دو لڑکوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں