ٹیسٹ میچز؛ پاکستانی بالرز رنز کے انبار لٹانے میں سب سے آگے

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست نے پاکستانی ٹیم کے بالنگ لائن کی قلعی کھول کررکھ دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ریکارڈز کے انبار لگائے، وہیں کپتان شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے کپتان بن گئے۔

گزشتہ ڈھائی سالوں میں پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جس کے خلاف 3 مرتبہ اننگز میں 600 سے زائد اسکور ہوچکا ہے جبکہ دوسری طرف کسی بھی ٹیم کے خلاف ایسا نہیں ہوا، جو ظاہر کرتا ہے پاکستانی بالنگ لائن کا گراف تیزی سے نیچے گر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے

اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم کے خلاف اس عرصے میں اننگز میں سب سے زیادہ 500 اور 400 سے زائد رنز بن چکے ہیں۔

گراف پر نظر ڈالی جائے تو گزشتہ 42 ٹیسٹ اننگز میں پاکستان کیخلاف 14 مرتبہ 400+، 7 مرتبہ 500+ اور 3 مرتبہ 600 یا اس سے زائد رنز بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بناکر ٹیسٹ اننگ سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی

یہ ایسی ٹیم کے خلاف رنز بن رہے ہیں جیسے ماضی میں تیزی گیند بازوں کی وجہ سے جانا جاتا تھا، جس کے فاسٹ بولرز کے خوف سے دنیا گھبراتی تھی لیکن اب پاکستانی بالرز رنز کے انبار لٹارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ میں اننگز سے شکست نے ایک اور بدترین ریکارڈ بنوادیا

پاکستان کو ناقص بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ نے پہلی بار بنگلادیش سے ٹیسٹ سیریز ہارنے پر مجبور کیا وہیں بالرز کسی بھی ٹیم کیخلاف ٹیسٹ فارمیٹ میں 20 وکٹیں حاصل کرنے سے محروم ہیں۔