- 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، ایران
- پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کا احتجاج ملکی استحکام کیلیے خطرہ ہے، مصطفیٰ کمال
- ایس سی او سمٹ؛ روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے
- دوسرا ٹیسٹ؛ بابراعظم، سرفراز احمد کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا
- "انگریزی، اردو، پشتو اچھی بولتا ہے تو اسکو کپتان بنا دو"
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
- غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
- واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ کیلئے دلچسپ فیچر پر کام جاری
- ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات
- برازیل میں ایکس پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ
- کینیڈا میں اسرائیلیوں کی عید کے دن یہودی اسکول پر فائرنگ
- جنگ سے متاثر27 فلسطینی میڈیکل طلبا حصول تعلیم کیلیے پاکستان پہنچ گئے
- "دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان کی پرانی وکٹ پر کھیلا جائے گا"
- چینی وزیر اعظم لی کیانگ کل پاکستان پہنچیں گے
- پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں طالبان حکومت مدعو نہیں
- پی ٹی آئی نے احتجاج ملتوی کرنیکا فیصلہ عمران خان سے ملاقات پر مشروط کر دیا
- ناقص پرفارمنس؛ چیئرمین پی سی بی، سلیکشن کمیٹی، میٹنورز کا 2 گھنٹے طویل اجلاس
- عمران خان پاکستان میں سیاست نہیں صیہونی مفادات کے تحفظ کیلیے کام کررہے ہیں، شرجیل انعام
- ملازم نے کام کے پہلے دن ہی استعفیٰ دے دیا، وجہ کیا بنی؟
- سوات، غیرت کے نام پر خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا
کراچی میں موسم جزوی ابرآلود اور سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان
کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ موسم گرم اور ہوا میں نمی کا تناسب کم رہنے سے خشک رہنے کی توقع ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ 10 اور 11 اکتوبر کو شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ چند علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔
دوسری جانب، مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباو مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ گیا۔ ہوا کے کم دباو کا فاصلہ کراچی سے 100 کلومیٹر بڑھ گیا اور سسٹم اس وقت کراچی سے ایک ہزار کلو میٹر کی دوری پر ہے۔
ہوا کا کم دباو اگلے 12 گھنٹوں میں ڈپریشن کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔
کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوائیں زیادہ تر شمال اور شمال مشرق کی جانب سے چلنے کا امکان ہے۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 تا 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔