سوات غیرت کے نام پر خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا
قتل میں ملوث خاتون کے دو بھائی، شوہر اور دیور گرفتار
سوات منگلور کے علاقے بنجوٹ میں غیرت کے نام پر خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل میں ملوث خاتون کے دو بھائیوں، شوہر اور دیور کو گرفتار کر لیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
خاتون کی لاش کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔