چینی وزیر اعظم لی کیانگ کل پاکستان پہنچیں گے

ویب ڈیسک  اتوار 13 اکتوبر 2024
فائل فوٹو

فائل فوٹو

  اسلام آباد: چینی وزیر اعظم لی کیانگ 14 تا 17 اکتوبر 2024 کو پاکستان کا دو طرفہ دورہ کر رہے ہیں جو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم لی کیانگ مذاکرات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

دونوں وزرائے اعظم اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سی پیک کے تحت تعاون پر جامع بات چیت کریں گے۔ دونوں فریقین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔

چینی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماؤں اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔