کینیڈا میں اسرائیلیوں کی عید کے دن یہودی اسکول پر فائرنگ

کینیڈا میں اس اسکول پر اس سے قبل بھی حملہ کیا گیا تھا، اسرائیلی میڈیا

کینیڈا کے اس یہودی اسکول پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اسرائیلی میڈیا

کینیڈا میں علی الصبح ایک یہودی اسکول پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی تاہم اسکول بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں یہودی اسکول پر اُس دن فائرنگ کی گئی جب وہ اپنا مذہبی تہوار یوم کپور منا رہے ہیں۔

یہودی اسکول پر فائرنگ کرنے والے بآسانی فرار ہوگئے اور تاحال پولیس حملہ آوروں کا سراغ لگانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔


یاد رہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد سے اس یہودی اسکول پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے پر پریشان ہوں۔ اسکول میں پڑھنے والے بچوں کے والدین سے اظہاریکجہتی کرتا ہوں۔

یہودی تنظیم 'بنائے برتھ کینیڈا' کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 کے مقابلے میں 2023 میں یہود مخالف واقعات میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔
Load Next Story