غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 354 ہوگئی


ویب ڈیسک October 13, 2024
غزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 354 ہو گئی

غزہ کے جنوبی علاقے جبالیہ اور اس کے ارد گرد اسرائیلی فوجیوں کو ملٹری آپریشن کے دوران حماس کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے غزہ میں حماس کے خلاف کارروائیاں کیں جس کے دوران ایک فوجی مارا گیا۔ جس کی شناخت 22 سالہ اتائی فوگل کے نام سے ہوئی۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حماس سے جھڑپ میں مارے گئے فوجی اسٹاف سارجنٹ تھے جن کا تعلق 401 ویں "آئرن ٹریکس" بریگیڈ سے تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بقول اتائی فوگل کے ایک کزن اسٹاف سارجنٹ ایلکانا نوون بھی 31 اگست کو مغربی کنارے کے شہر جنین میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے تھے۔

یہ خبر پڑھیں : غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 3 اہلکار ہلاک

اسرائیلی فوج کے بیان میں اعتراف کیا گیا ہے کہ غزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 354 ہو گئی۔

یاد رہے کہ غزہ کے علاقے جبالیہ میں دوبدو جھڑپوں میں جمعے کے روز اسرائیلی فوج کے 3 اہلکار مارے گئے تھے جب کہ اس سے ایک روز قبل ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں