ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

ویب ڈیسک  اتوار 13 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او علاقائی تعاون سے متعلق اہم فورم ہے اور یہ سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اہم ایونٹ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، ایس سی او کانفرنس میں علاقائی چیلنجز پر بات ہوگی جس میں عوامی روابط کے فروغ میں مدد ملے گی۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس میں عالمی رہنماؤں کی آمد خوش آئند ہے اور پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر ابھر رہا ہے اور دنیا نے جان لیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

مزید پڑھیں؛ چینی وزیر اعظم لی کیانگ کل پاکستان پہنچیں گے

انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر سرمایہ کار کی سربراہی میں وفد نے دورہ کیا، سعودی عرب پاکستان میں2.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ حال ہی میں ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا اور انہوں نے برآمدات بڑھانے کا یقین دلایا، چینی وزیراعظم 11سال بعد پاکستان آ رہے ہیں جن کا دورہ پاکستان گیم چینجر ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹس 3.2 ارب ڈالر تک جا پہنچیں، شرح سود میں کمی کوئی جس سے معاشی استحکام آ رہا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق آزادانہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں، مہنگائی کم ہوکر 6.9 فیصد پر آگئی اور تجارتی خسارے میں بھی کمی آ رہی ہے جبکہ برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔