بابا صدیقی کا قتل سلمان خان کی سیکورٹی مزید سخت

سلمان خان بابا صدیقی کے گھر والوں سے ملنے پہنچے تو پریشان نظر آئے، بھارتی میڈیا

سلمان خان اور ان کے گھر والوں کی سیکورٹی کے لیے مکمل اقدامات کررہے ہیں،پولیس:فوٹو:فائل

بھارتی سیاستدان اور سلمان خان کے دوست بابا صدیقی کے قتل کے بعد بالی ووڈ کے میگا اسٹار کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کے قتل کے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ سلمان خان کے ممبئی میں واقع گھر پرسیکورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔


ممبئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور ان کے گھروالوں کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ سلمان خان نے اپنےدوست اور سینئر سیاستدان بابا صدیقی کے گھروالوں سے ملاقات کی اورافسوس کا اظہار کیا۔ سلمان خان اس موقع پر گھر واپسی کے لیے نکلے تو پریشان نظر آئے۔ بابا صدیقی کے قتل میں لارنس بشنوئی کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لارنس بشنوئی گروپ متعدد مرتبہ سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے چکا ہے۔ سلمان خان کے گھر پر فائرنگ بھی کی جاچکی ہے۔ گینگسٹربشنوئی لارنس نے کالے ہرن کے شکار پر سلمان خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story