سندھ حکومت نے چولستان کینال منصوبے کے فیصلے کو مسترد کر دیا

فیصلے کے خلاف وفاق کے آگے سخت احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر آبپاشی سندھ


ویب ڈیسک October 13, 2024
فائل فوٹو

سندھ حکومت نے چولستان کینال منصوبے کے منظوری دینے والے وفاقی ادارے سی ڈی ڈبلیو پی کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

ترجمان وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی اداروں کے متنازعہ فیصلوں پر سندھ کو تحفظات ہیں، فیصلے کے خلاف وفاق کے آگے سخت احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے شدید اعتراضات اور سی سی آئی میں ہونے کے باوجود سی ڈی ڈبلیو پی نے چولستان کینال منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا ہے لہٰذا مظوری دینے والے سی ڈی ڈبلیو پی کے فیصلے کو رد کرتے ہیں۔

وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا کہ یہ فیصلہ سندھ کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، سندھ پہلے ہی پانی کی قلت کا شکار ہے اور اس سے سندھ کی زمین بنجر ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی ادارے سی ڈی ڈبلیو پی نے چولستان کینال منصوبے کی منظوری دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں