کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر ایف سی کی گاڑی پر حملہ 2 اہلکار زخمی

شیخ زید اسپتال کے قریب ایف سی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔


ویب ڈیسک July 18, 2014
ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کردیئے. فوٹو؛فائل

BALOCHISTAN: مستونگ روڈ پر ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی جب کہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر شیخ زید اسپتال کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ دہشت گردوں کی جانب سے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جب کہ 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کے بعد ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کردیئے جب کہ اطراف کے علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں