ممبئی میں سری دیوی چوک کا افتتاح بونی کپور اور خوشی کپور کا خراج عقیدت
سری دیوی کی آخری کامیاب فلم 2017 کی "مام" تھی جس میں نوازالدین صدیقی نے بھی اداکاری کی تھی
بونی کپور اور ان کی بیٹی خوشی کپور نے ممبئی میں سری دیوی چوک کا افتتاح کیا جو بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ سری دیوی کا انتقال چھ سال قبل ہوا تھا، لیکن ان کی یاد آج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہے۔
تقریب میں بونی کپور نے سری دیوی کی تصویر پر سے پردہ ہٹایا جبکہ خوشی کپور ان کے ساتھ کھڑی تھیں۔ یہ جذباتی لمحات تھے جنہیں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر حاضرین نے تالیاں بجا کر سری دیوی کو ان کی شاندار فلمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
بونی اور خوشی نے اپنے مداحوں اور فلم انڈسٹری کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ہمیشہ سری دیوی کی یاد کو زندہ رکھا۔ اس تقریب میں سیاسی رہنما اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار بھی شریک ہوئے۔ اگرچہ جھانوی کپور موجود نہیں تھیں لیکن شبانہ اعظمی، انوپم کھیر، اور پونم ڈھلون جیسے مشہور فنکاروں نے تقریب میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ سری دیوی کی آخری فلم 2017 کی کامیاب فلم "مام" تھی جس میں نوازالدین صدیقی نے بھی اداکاری کی تھی، جبکہ ان کی آخری اسکرین پر موجودگی 2018 میں فلم "زیرو" میں تھی۔
سری دیوی کا انتقال 24 فروری 2018 کو دبئی کے ہوٹل میں حادثاتی ڈوبنے کے باعث ہوا۔ سری دیوی چوک کا افتتاح ان کے مداحوں کے دلوں میں ان کی لازوال یادوں اور بالی ووڈ پر ان کے دیرپا اثرات کا ثبوت ہے۔