ملکی استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات ناقابل قبول ہیں وزیر بلدیات سندھ

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا مقامی ہوٹل میں پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب


Staff Reporter October 13, 2024
فوٹو- فائل

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے 15 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے متوقع احتجاج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات جو ملکی استحکام کو خطرے میں ڈالیں، ناقابل قبول ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر کسی سیاسی قیادت کی جانب سے ایسا کام کرنے کو کہا جائے جس سے ملک کو نقصان پہنچے، تو اسے ہرگز نہیں ماننا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان علماء کونسل اور شرکہ اعمار کے زیر اہتمام پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔

سیمینار میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے ہمراہ سعودی قونصل جنرل عبدالرحمن اور حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ایک منفرد روحانی اور سفارتی رشتہ ہے، جو خانہ کعبہ اور مدینہ کی وجہ سے ہمیشہ قائم رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کی قدرتی آفات اور معاشی مسائل میں بھرپور مدد کی ہے اور آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے میں بھی سعودی عرب نے تعاون کیا ہے۔

سعید غنی نے پی ٹی آئی کے 15 اکتوبر کو متوقع احتجاج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام فالوورز ملک کے دشمن نہیں ہوسکتے لیکن اگر ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے ملکی استحکام کو خطرہ لاحق ہو تو یہ ناقابل قبول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |