نوازشریف اور بلاول بھٹوکے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو

  اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ 

بلاول بھٹو زرداری اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر گفتگوہوئی اورچیئرمین پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے سربراہ کوجمعیت علمائے اسلام سے آئینی ترمیم پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹواور میاں محمد نواز شریف کے درمیان 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے پر گفتگو ہوئی۔