یوم عشق رسولﷺ پرلوٹ مارسے ملک کی بدنامی ہوئی تاجربرادری

حکومت شرپسندوں کیخلاف بھرپورکارروائی کرے، تاجربرادری نے یکجہتی کے طوررپرکاروباربندرکھا


Business Reporter September 23, 2012
حکومت شرپسندوں کیخلاف بھرپورکارروائی کرے، تاجر برادری نے یکجہتی کے طوررپرکاروباربندرکھا۔ فوٹو : ایکسپریس

وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان نے گستاخانہ فلم کیخلاف جمعے کویوم عشق رسول ﷺکے دوران پرامن ریلیوںمیںشرپسندوں کی جانب سے قومی ونجی اداروں میںلوٹ مار

توڑپھوڑ ،جلائو گھیرائو،فائرنگ اورقیمتی جانوں کے نقصان پرشدیدرنج وغم کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لاقانونیت میںملوث شرپسندوںکیخلاف سخت سے سخت کاروائی کرے۔

تاکہ دنیا بھرمیں عقیدت واحترام کے اس دن کوجلائوگھیرائو میں تبدیل کرنیوالے عناصرکی حقیقت کی نشاندہی ہوسکے،ایف پی سی سی آئی کے صدر حاجی فضل قادرشیرانی،سابق صدرطارق سعید،انڈوپاک چیمبرکے صدر ایس ایم منیر،فیڈریشن کے نائب صدورایف پی سی سی آئی شکیل احمد ڈھینگرا،ہارون رشید،اقبال پاک والاسمیت دیگررہنمائوں نے کہاکہ اسلام امن اور سلامتی کادرس دیتاہے۔

لیکن شرپسندعناصرنے دین اسلام کوبدنام کرنے کیلیے عقیدت واحترام کوبالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے مقاصدکو پوراکیااوردنیا بھرمیں دین اسلام کوبدنام کرنے کی کوشش کی جونہایت قابل مذمت عمل ہے،ایس ایم منیر نے کہاکہ حکومت کوموجودہ صورتحال کے تحت تحفظ فراہم کرنے والے اداروں کو جلائوگھیرائواورلوٹ مارکرنے والے شرپسند عناصرکیخلاف کاروائی کاحکم جاری کرناچاہیے تھا۔

انھوںنے کہاکہ دنیا بھرمیںپاکستان کے منفی تاثرکو ختم کرنے کیلیے بھرپورکوشش کی جارہی ہے لیکن شرپسندعناصر کسی بھی موقع پرپاکستان اورامت مسلمہ کوبدنام کرنے کیلیے اپنی سازشوں میںکامیاب ہوجاتے ہیںجوباعث تشویش عمل ہے۔ شکیل احمد ڈھینگرا نے کہا کہ دنیا بھر میں گستاخانہ فلم کیخلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جارہا ہے۔

کیونکہ موجودہ گستاخانہ فلم سے دنیا بھرکے مسلمانوں کوشدید تکلیف پہنچی ہے لیکن پاکستان میں شرپسند عناصرمتحرک ہوگئے اورپرامن ریلی کوسبوتاژ کرنے میںکوئی کسرباقی نہیں چھوڑی۔

ہارون رشیدنے کہاکہ یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پرتاجرو صنعتکار برادری نے بھی اظہار یکجہتی کے طور پر اپنے تجارتی اور کاروباری مراکز بندرکھے اورپرامن احتجاج ریکارڈکرایالیکن قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوںنے پرامن احتجاج کارخ دوسری جانب موڑدیا اوراپنے مقاصد پورے کرنے کیلیے لوٹ مار اورجلائو گھیرائو میں مصروف عمل رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں