- پی ٹی آئی احتجاج؛ ارکان اسمبلی کی اسپیکر کی اجازت کے بغیر گرفتاری پر تحقیقات شروع
- ایس سی او اجلاس؛ اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تمام ہوٹلز، کاروباری مراکز بند
- اسلام آباد 15اکتوبر احتجاج؛ وزیراعلیٰ کے پی نے اہم اجلاس طلب کرلیا
- عمران خان کی رہائی اور مقدمات کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، بیرسٹر سیف
- نوشہرہ؛ رشتے سے انکار پر نوجوان کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
- پشتون جرگے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
- دنیا میں تنہا ہونے کا تاثر زائل، سفارتی و معاشی لحاظ سے فائدہ ہوگا!!
- کراچی؛ باپ بیٹے کو اغوا اور لوٹ مار کے بعد زخمی کرکے پھینک دیا گیا
- لاہور سے نیوزی لینڈ بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- لاپتہ امریکی خاتون کی باقیات شارک کے پیٹ سے برآمد
- زیادہ درجہ حرارت حمل کیلئے نقصان دہ قرار
- دو اے آئی روبوٹس کی آپسی چھیڑ چھاڑ وائرل
- کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار
- آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
- غزہ کے اسکول پر اسرائیل کا حملہ؛ خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید
- کیوں نکالا بابراعظم کو؟
- مسافر ٹرینوں کے دروازے خراب، فیملیاں غیر محفوظ، چوری کی وارداتیں عام
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالرسے متجاوز
- معاشی آزادی کے لیے حکومتی حجم کم کرنا ضروری
- عدلیہ کے رویے میں تبدیلی کے باوجود آئینی عدالت کیوں ضروری
’آریان خان ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے‘، اننیا پانڈے کا انکشاف
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے حال ہی میں اپنی سائبر تھرلر فلم سی ٹی آر ایل (CTRL) کی پروموشن کے دوران بچپن کی یادوں اور اپنے وِلاگنگ کے شوق کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے۔
اننیا نے بتایا کہ وہ شروع سے ہی وِلاگنگ کا شوق رکھتی تھیں اور ہر دن کی تفصیلات ریکارڈ کیا کرتی تھیں، مگر ان ویڈیوز کو کبھی آن لائن پوسٹ نہیں کیا۔
انہوں نے اپنے بچپن کے دوست آریان خان کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ سنایا اور کہا کہ آریان اکثر انہیں، اپنی بہن سوہانا خان اور ان کی دوست شانایا کپور کو دھمکایا کرتے تھے کہ اگر وہ ان کے کہنے پر کام نہیں کریں گی تو وہ ان کے وِلاگز آن لائن لیک کر دیں گے۔
اننیا نے بتایا، “میں اپنی روزمرہ کی زندگی کی ویڈیوز ریکارڈ کیا کرتی تھی، اور آریان ہمیں دھمکی دیتے تھے کہ اگر ہم ان کے کام نہ کریں تو وہ یہ ویڈیوز لیک کر دیں گے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اکثر میک اپ ویڈیوز بنایا کرتی تھیں، اور آج بھی جب وہ تیار ہو رہی ہوتی ہیں تو آئینے کے سامنے خود سے بات کرنے لگتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں اننیا نے ایک شو میں یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ انہیں آریان خان پر بچپن میں کرش تھا، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کرش کبھی آگے کیوں نہیں بڑھ سکا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔