ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرادیا

انگلینڈ نے 110 رنز کا ہدف 10 اوورز میں حاصل کرلیا

فوٹو: آئی سی سی

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 110 رنز کا ہدف 10 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، میا بوچر 62 اورڈینی ویٹ ہوڈج 51 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔


قبل ازیں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے۔

اسکاٹ لینڈ کو اپنے چاروں گروپ میچز میں شکست ہوئی ہے جبکہ انگلینڈ تین میچز میں فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ اب تک ناقابل شکست ہے۔

انگلینڈ ویمنز ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ منگل کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گی۔
Load Next Story