2024

داعش کیلیے جاسوسی پر امریکی فوجی کو 14 سال قید

ملزم کو 14 سال قید میں گزارنے کے بعد بھی 10 سال تک زیر نگرانی رہنا ہوگا


ویب ڈیسک October 13, 2024
ملزم کو 14 سال قید میں گزارنے کے بعد بھی 10 سال تک زیر نگرانی رہنا ہوگا

امریکا میں کول بریجز نامی فوجی اہلکار کو داعش کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں 14 سال قید اور رہائی کے بعد بھی 10 سال تک زیر نگرانی رہنے کی سزا سنادی گئی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ملزم پر یہ الزام بھی تھا کہ اس نے داعش سے جھڑپ کے دوران الٹا اپنے ہی ساتھیوں کو نشانہ بنایا تھا۔

عدالت نے سابق امریکی فوجی کو داعش کو معلومات فراہم کرنے اور امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے کے الزام میں 14 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

عدالت میں پیش کی گئی چارج شیٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوجی نے داعش کے جنگجوؤں کو فوجی تربیت بھی فراہم کی اور انھیں اپنی فوج کی جنگی حکمت عملی سمیت حساس معلومات فراہم کیں۔

ان معلومات کی بنیاد پر داعش نے امریکی فوج کے کئی حملوں کو ناکام بنایا۔ جس پر خود امریکی فوج بھی حیران ہوگئی تھی تاہم بعد میں عقدہ کھلا کہ ایسا ایک فوجی کی غداری کی وجہ سے ہوا تھا۔

ملزم نے گزشتہ برس جون میں ان الزامات سمیت ساتھی اہلکاروں کو قتل کی کوشش کا اعتراف کیا تھا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں