2024

رام چرن کی سیاسی ایکشن سے بھرپور فلم گیم چینجر کب ریلیز ہوگی تاریخ آگئی

فلم میں زبردست ایکشن، ڈرامہ اور سیاسی سازشوں کا منفرد امتزاج پیش کیا گیا ہے


ویب ڈیسک October 13, 2024
فوٹو : فائل

تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم 'گیم چینجر' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فلم کو نامور ہدایتکار شنکر نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ فلم 10 جنوری 2025 کو سنکرانتی کے موقع پر دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی پروڈکشن دل راجو نے سری وینکٹیشورا کریشنز کے بینر تلے کی ہے۔

حالیہ پوسٹر میں رام چرن کو ایک نئے اور دلکش انداز میں دکھایا گیا ہے، جس سے فلم میں آنے والے زبردست ایکشن سین کی جھلک ملتی ہے۔ رام چرن فلم میں دوہرا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جس میں وہ ایک آئی اے ایس افسر رام نندن کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ان کے ساتھ فلم میں کیارا اڈوانی بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، جب کہ انجلی ایک فلیش بیک سین میں اہم کردار ادا کریں گی۔

فلم کے ہدایتکار شنکر، جو اپنی شاندار پروڈکشنز کے لیے جانے جاتے ہیں، نے وعدہ کیا ہے کہ 'گیم چینجر' ایک شاہکار ہوگی۔ فلم کی کہانی سماجی مسائل اور سیاست کی پیچیدگیوں پر مبنی ہے، جس میں زبردست ایکشن، ڈرامہ اور سیاسی سازشوں کا منفرد امتزاج پیش کیا گیا ہے۔

فلم کی شوٹنگ حیدرآباد، نیوزی لینڈ، آندھرا پردیش، ممبئی اور چندی گڑھ سمیت مختلف مقامات پر کی گئی ہے۔ فلم کے ایکشن سین کو انباریو نے کوریوگراف کیا ہے، اور فلم میں رام چرن کے علاوہ سمتھراکھنی، ایس جے سوریاہ، سری کانت، جے رام، سنیل، نوین چندرا سمیت دیگر معروف اداکار بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں