فخر زمان کی بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید
گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں، قومی کرکٹر
قومی کرکٹر فخر زمان نے بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔
فخر زمان نے کہا کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنا باعث تشویش ہے، بھارت نے ویرات کوہلی کو 2020 سے 2023 تک تین سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے سے منفی پیغام جائے گا، گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ سیریز؛ بابراعظم کو آرام کروایا جائے گا؟ فیصلہ ہوگیا
واضح رہے کہ پی سی بی نے انگلینڈ کیخلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچز کیلئے بابراعظم، سرفراز احمد، شاہین اور نسیم شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔