حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ تین افراد ہلاک 67 زخمی

بنیامینہ میں گولانی بریگیڈ کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک


ویب ڈیسک October 14, 2024
فوجی ڈے پر حملے کے بعد زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا جارہا ہے (فوٹو: ٹائنز آف اسرائیل)

حزب اللہ کے اسرائیل کی فوجی چھاؤنی پر ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ نے اسرائیلی آرمی ریڈیو کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے بنیامینہ میں گولانی بریگیڈ کے کیمپ کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس میں تین افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوئے ہیں۔

ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اتوار کی شام حیفا شہر کے جنوب میں اسرائیلی فوجی تربیتی اڈے پر ڈرون حملہ کیا، اسرائیلی ایمبولینس سروس کے سربراہ نے بتایا کہ زخمیوں میں چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اتوار کو مزید 34 فلسطینی مارے گئے، مقامی طبی ذرائع کے مطابق شہداء میں پانچ بچے بھی شامل ہیں جو اسرائیلی ڈرون حملے کے وقت شاتی پناہ گزین کیمپ میں فٹبال کھیل رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں