کراچی؛ کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 6 افراد زخمی

اسٹاف رپورٹر  پير 14 اکتوبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو  فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت عادل ، سید رضا ، جنید ، جعفر ، حماد اور ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ اب حالات کنٹرول میں ہیں ایک گروپ کے چار اور دوسرے گروپ کے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں تمام افراد کو ٹانگوں پر گولیاں لگیں ہیں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

علاقے میں پولیس کی نفری میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔