وزیراعظم کا نجم سیٹھی کے بطور چیرمین پی سی بی کام کرنے پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ملاقات کرکے انہیں پی سی بی کے معاملات سے آگاہ کیا

جشن آزادی کے موقع پر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے،وزیراعظم نوازشریف، فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف سے چیرمین پی سی بی نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے نجم سیٹھی کے بطور چیرمین پی سی بی کام کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے اسلام آباد میں ملاقات جس میں انہوں نے وزیراعظم کو پی سی بی کے معاملات سے آگاہ کیا، اس موقع وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو پی سی بی سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ان کے بطور چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کام کرنے کے طریقہ کار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے نجم سیٹھی کو ہدایت کی کہ جشن آزادی کے موقع پر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے جس پر چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے پیش نظر جشن آزادی کے موقع پر چاروں صوبوں پر مشتمل ٹیموں کا ٹورنامنٹ کرایا جائے گا۔
Load Next Story