فٹبال ورلڈ کپ 2014 کی فاتح ٹٰیم جرمنی کے کپتان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
میں بہت خوش ہوں کہ میں نے اپنے کریئر کا اختتام جرمنی کو فٹبال کا عالمی کپ جتوا کر کیا ہے، فلپ لام
برازیل میں کھیلے گئے فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2014 کی فاتح ٹیم جرمنی کے کپتان فلپ لام نے فٹبال کے عالمی کھیلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کی فٹبال ایسوسی ایشن (ڈی ایف بی) نے فلپ لام کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی ہے۔ فلپ نے ڈی ایف بی کو لکھے جانے والے خط میں کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا اور اس فیصلے سےمتعلق ٹیم کے کوچ جوچم لو کو بھی آگاہ کردیا تھا، میں بہت خوش ہوں کہ میں نے اپنے کریئر کا اختتام جرمنی کو فٹبال کا عالمی کپ جتوا کر کیا ہے۔
ڈی ایف بی کے صدر وولف گینگ نائرسباخ کا کہنا ہے کہ فلپ لام نے آج صبح مجھے فون کیا اور مجھے اپنے ذاتی فیصلے سے آگاہ کیا، فلپ نہ صرف جرمنی کی ٹیم کے لیے گذشتہ 10 سالوں سے بہترین کھلاڑی تھے بلکہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے ایک رول ماڈل بھی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے فلپ لام کی ڈی ایف بی کے لیے دی جانے والی خدمات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ فلپ لام نے اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز 2001 میں کروشیا کے خلاف فتح سے اور اپنے اختتام بھی فتح سے ہی کیا۔ انہوں نے اپنا آخری میچ جو ورلڈ کپ فٹ بال 2014 کا فائنل کھیلا تھا اور اس میں جرمنی نے ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر فٹ بال کی حکمرانی کا تاج اپنے سرپرسجایا۔