ذاکر نائیک کے بادشاہی مسجد میں خطاب میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد سامعین کی شرکت

ویب ڈیسک  پير 14 اکتوبر 2024
1500 سے زائد پولیس جوانوں اور متعلقہ افسران نے ڈیوٹی سرانجام دی

1500 سے زائد پولیس جوانوں اور متعلقہ افسران نے ڈیوٹی سرانجام دی

 لاہور: ذاکر نائیک کے بادشاہی مسجد میں خطاب میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد سامعین نے شرکت کی۔

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بادشاہی مسجد لاہور میں گزشتہ دو روز خطاب کیا جس کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد سامعین نے براہ راست مسجد آکر خطاب سنا جبکہ انٹرنیٹ پر ان کا بیان سننے والے افراد کی تعداد ایک اندازے کے مطابق لاکھوں میں ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پروگرام کےلیے لاہور پولیس کے ایس پیز، اے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور بھاری نفری سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود رہی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران مسلسل فیلڈ میں رہے اور تمام صورتحال خود مانیٹر کی۔ لاہور پولیس نے تمام دن بہترین سیکیورٹی فراہم کی اور مسجد میں باآسانی داخلے پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔

فیصل کامران کے مطابق 1500 سے زائد پولیس جوانوں اور متعلقہ افسران نے ڈیوٹی سرانجام دی، عوام کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے پر پولیس جوان شاباش کے مستحق ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مہمانوں اور عوام کا پازیٹیو فیڈ بیک ملا، لاہور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر عوام کے شکر گزار ہیں، بہترین سیکیورٹی کے ساتھ عوام کی سہولت لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔