عمران خان سے ملاقات کیلیے بیرسٹر گوہر کی درخواست وزیر داخلہ کی جائزہ لینے کی یقین دہانی

جیل میں تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ہے، کسی ایک کو اجازت دینا دہرے معیار کے زمرے میں آئے گا، ترجمان وزارت داخلہ


ویب ڈیسک October 14, 2024
(فوٹو: فائل)

عمران خان سے ملاقات کے لیے بیرسٹر گوہر کی درخواست پر وزیر داخلہ نے درخواست کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرادی۔


ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو خط تحریر کیا ہے، جس میں انہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔


گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ سے بیرسٹر گوہر علی کی ٹیلی فون پر بات بھی ہوئی تھی، اس حوالے سے ترجمان نے بیان میں بتایا کہ وفاقی وزیرداخلہ نے درخواست کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم انہوں نے ملاقات کی اجازت کی یقین دہانی نہیں کرائی۔


ترجمان کے مطابق ایس سی او سربراہی کانفرنس اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں جیل میں تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ہے۔ کسی ایک قیدی کو ملاقات کی اجازت دینا دیگر قیدیوں کے ساتھ دہرے معیار اور سلوک کے زمرے میں آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں