بنوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
فائرنگ سے جاں بحق اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل شائستہ خان کے نام سے ہوئی
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے منڈی بکاخیل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
فائرنگ سے جاں بحق اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل شائستہ خان کے نام سے ہوئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ پولیس نے جگہ جگہ پر ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔