خلیل الرحمٰن ہنی ٹریپ کیس شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو 28 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کے شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کے 11 شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔
عدالت نے ملزمان کو 28 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔شریک ملزمان میں جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر حسن شاہ سمیت دیگر کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔
شریک ملزمان میں حسن شاہ٫ تنویر احمد٫قیصر عباس٫ رشید احمد ٫فلک شیر ٫میاں خان٫ یاسر علی ٫جاوید اقبال٫ذیشان قیوم اور معمون حیدر شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف مقدمے کا چالان تیاری کے مراحل میں ہے جلد عدالت میں جمع کروایا جائے گا مہلت دی جائے۔
پولیس کا موقف تھا کہ ملزمان نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اے ٹی ایم سے دو لاکھ 87 روپے نکلوائے۔ ملزمان نے ڈرامہ نگار سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ بھی کیا۔ حسن شاہ سمیت دیگر آمنہ عروج کے شریک جرم ساتھی ہیں۔