طاہرالقادری کو چاہئے کہ وہ کسی اچھے ماہر نفسیات سے رجوع کریں عابد شیرعلی

طاہرالقادری کس طرح ملک کے منتخب وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج دے سکتے ہیں،وزیر مملکت برائے پانی و بجلی


ویب ڈیسک July 18, 2014
طاہرالقادری وطن کیلئے مشکلات پیدا کرکے پھر بیرون ملک بھاگ جائیں گے، عابد شیر علی۔ فوٹو: فائل

وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے طاہرالقادری کی جانب سے وزیراعظم کو مناظرے کے چیلنج پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہرالقادری وزیراعظم کو چیلنج دینے کے بجائے کسی اچھے ماہر نفسیات سے رجوع کریں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ طاہرالقادری کس طرح ملک کے منتخب وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج دے سکتے ہیں حالانکہ انہیں پتا ہونا چاہئے کہ موجود حکومت ملک میں آئینی انتخابات کا نتیجہ ہے جبکہ طاہرالقادری کو سیکھنا چاہئے کہ جمہوریت میں پارلیمنٹ مباحثے کا بہترین فورم ہے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو اچھے معالج کے مشورے کی ضرورت ہے وہ وزیراعظم کو چیلنج دینے کے بجائے کسی اچھے ماہر نفسیات سے رجوع کریں یا پھر کچھ بھی کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں کیونکہ طاہرالقادری وطن کے لئے مشکلات پیدا کرکے پھر بیرون ملک بھاگ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں