فرانس میں 2 ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 40 افراد زخمی

حادثہ اس وقت ہوا جب ڈیکس جانے والی مقامی ٹرین ڈینگوئن گاؤں کے قریب سامنے سے آنے والی ٹی جی وی ٹرین سے ٹکرا گئی


ویب ڈیسک July 18, 2014
تصادم کے وقت ٹی جی وی ٹرین کی رفتار20 کلو میٹر سے بھی کم تھی ورنہ رفتار تیز ہونے کے نتیجے میں بڑے جانی نقصان کا خدشہ تھا، حکام فوٹو: اے ایف پی

فرانس کے جنوبی مغربی شہر پاؤ کے قریب دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 40 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرین حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈیکس قصبے جانے والی لوکل ٹرین ڈینگوئن گاؤں کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹی جی وی ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 40 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دونوں ٹرینوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر اور ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق تصادم کے وقت ٹی جی وی ٹرین کی رفتار 20 کلو میٹر سے بھی کم تھی ورنہ رفتار تیز ہونے کے نتیجے میں بڑے جانی نقصان کا خدشہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں