بنوں پولیس لائن پر حملے میں تین اہلکار شہید جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک
دہشت گر برقع پہنچ کر بنوں پولیس لائن میں گھسے اور فائرنگ کی، کئی پولیس اہلکار زخمی
خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں پولیس لائنز پر دہشت گروں نے دھاوا بول دیا جس کے باعث تین اہلکار شہید اور کئی زخمی ہوگئے، جوابی فائرنگ سے تین خوارجی مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگرد پولیس لائنز کے اندر گھس گئے اور شدید فائرنگ کی جس کے باعث لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں میں محصور ہوگئے اور سڑکیں سنسان ہوگئیں۔
یہ پڑھیں : وزیراعلیٰ کے پی کا بنوں پولیس لائنز حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثا کیلیے مالی امداد کا اعلان
ذرائع کے مطابق دہشت گرد برقع پہن کر پولیس لائنز میں گھسے اور اندر جاکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ بنوں پولیس اور فورسز کی جوابی فائرنگ سے تین خوارجی ہلاک ہوگئے۔
امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی بعدازاں سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس لائنز کے آس پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔