کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین پر تشدد؛ ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہلکار معطل

ویب ڈیسک  پير 14 اکتوبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے والوں پر تشدد کے بعد ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہل کار معطل کردیا گیا۔

خواتین کے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران مظاہرین سے بدسلوکی اور تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے میں ملوث 6لیڈی پولیس اہلکاروں سمیت 8 پولیس اہلکاروں کومعطل کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق معطل کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کوہیڈ کوارٹرز گارڈن میں سسپنڈ کمپنی بھیج دیا گیا ہے۔معطل کیے جانے والے اہلکاروں کو روزانہ رول کال اور پریڈ کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

علاوہ ازیں ایس ایس پی سٹی کو معطل اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے 14 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایس ایچ او عید گاہ ظہیر احمد خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ساتھ ہی ایس ایچ او کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔