اسرائیلی فوج کی لبنان کے ایک بازار پر بھی بمباری؛51 شہید اور 174 زخمی

ویب ڈیسک  پير 14 اکتوبر 2024
لبنان میں اسرائیلی بمباری میں 51 افراد شہید اور 174 زخمی ہوگئے، فوٹو: فائل

لبنان میں اسرائیلی بمباری میں 51 افراد شہید اور 174 زخمی ہوگئے، فوٹو: فائل

بیروت: اسرائیلی فوج نے تمام تر بین الاقوامی جنگی قوانین اور عالمی قیادت کے اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے لبنان کے علاقوں ماؤنٹ اور نباتیہ  پر وحشیانہ فضائی بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ماؤنٹ لبنان میں 22 اور جنوبی نباتیہ میں 10 جب کہ بقیہ افراد دیگر علاقوں میں شہید ہوئے۔

وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رہائشی عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 174 زخمیوں میں سے درجن سے زائد کی حالت نازک ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، تین افراد ہلاک، 67 زخمی

اسرائیلی فضائیہ نے نباتیہ کے ایک بازار کو بھی نشانہ بنایا جہاں شہری خرید و فروخت میں مصروف تھے۔ 174 میں سے زیادہ تر زخمی اسی مقام کے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ لبنان کے شمال اور جنوبی علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ادھر حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں اسرائیلی علاقے حفیہ کو دھماکا خیز ڈرونز سے نشانہ بنایا جس میں 3 یہودی ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔