ایکسپریس رمضان جوس کارنر میں پیش ہے انگور کا جوس

انگور کاجوس جو افطار کےوقت نہ صرف آپ کی پیاس بجھائے گا بلکہ اسے پینے والا بنانے والے کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پائیگا


ویب ڈیسک July 18, 2014
انگور کاجوس جو افطار کےوقت نہ صرف آپ کی پیاس بجھائے گا بلکہ اسے پینے والا بنانے والے کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پائیگا۔ فوٹو؛فائل

ایکسپریس رمضان جوس کارنر میں آج پیش ہے مزیدار انگور کا جوس بنانے کی ترکیب جو افطار کے وقت نہ صرف آپ کی پیاس بجھائے گا بلکہ اسے پینے والا بنانے والے کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پائے گا۔

اجزا:

انگور لال یا ہرے (آدھا کلو)، پانی (دو پیالی)، کاسٹر شوگر (دو کھانے کے چمچے)، لیموں کا رس (ایک چائے کا چمچے)، نمک (ایک چٹکی)، بھنا ہوا کٹا زیرہ (آدھا چائے کا چمچا) اور برف (حسب ضرورت)۔

ترکیب:

انگور کو دھو کر پوٹیٹو میشر سے اچھی طرح میش کر لیں۔ اب اس میں پانی ڈال کر اچھی طرح سے ملا لیں۔ پھر چھلنی کی مدد سے چھان لیں۔ اب بلینڈر میں برف، کاسٹر شوگر، نمک، لیموں کا رس اور انگور کا رس شامل کر کے بلینڈ کر لیں۔ آخر میں کٹا ہوا زیرہ اور تھوڑی سی کُٹی کالی مرچ چھڑکیں اور ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔ لیجئے مزیدار انگور کا جوس تیار ہے جو یقیناً آپ کے رمضان دسترخوان کی رونق میں اضافہ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں