انتشار پی ٹی آئی نہیں حکومت پھیلا رہی ہے عالیہ حمزہ

جتنا ظلم پی ٹی آئی کے لیڈر اور کارکن پر ہوا، کیا آج تک کسی اور پر ہوا ہے؟ پی ٹی آئی رہنما

جتنا ظلم پی ٹی آئی کے لیڈر اور کارکن پر ہوا، کیا آج تک کسی اور پر ہوا ہے؟ پی ٹی آئی رہنما فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ انتشار پی ٹی آئی نہیں حکومت پھیلا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کل اسلام آباد میں احتجاج سے قبل راہداری اور حفاظتی ضمانت کروانے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔

عالیہ حمزہ نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے حالات بہتر نہیں ہمارے احتجاج کی کال پر کنٹینرستان بنا دیا جاتا ہے، ہمارے گھروں کی چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے، جتنا ظلم پی ٹی آئی کے لیڈر اور کارکن پر ہوا، کیا آج تک کسی اور پر ہوا ہے؟


عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ انتشار پی ٹی آئی نہیں حکومت پھیلا رہی ہے، وفاقی حکومت نے امن جرگے پر شلینگ کی تو ہمارے ہی لوگوں نے اس پر مرہم لگایا، وزیراعلی علی امین گنڈاپور صوبے کے سی ایم کے طور پر حق ادا کر رہے ہیں،

شنگھائی تعاون کانفرنس پر احتجاج حکومت روک سکتی ہے، صرف ہمیں بانی پی ٹی آئی تک جلد از جلد رسائی دی جائی، جیل میں بیٹھے شخص کا ہم پر قرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف پی ٹی آئی کی نہیں پاکستانی قوم کی جنگ ہے، خان صاحب کی بہنیں اور اہلیہ عوام کی مفاد کے لئے جیل کاٹ رہی ہیں، پنجاب پولیس اب قانونی طور پر کسی بھی وقت سرچ وارنٹ کے بغیر گھروں میں داخل ہوسکتی ہے، لاہور، میانوالی اور ڈی چوک میں جو ہوا عوام نے دیکھا، پاکستان قوم ہر طرح سے پس رہی ہے، ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ کیا جارہا ہے۔
Load Next Story