فلپائن میں تباہی مچانے والا سمندری طوفان چین کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

فلپائن میں 64 افراد کی جان لینے والے اس سمندری طوفان سے چین میں اب تک ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں


AFP July 18, 2014
طوفان کے باعث چین کے ساحلی علاقوں سے 2 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا چکا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

فلپائن میں تباہی مچانے والا سمندری طوفان ''رماسن'' چین کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ہے جبکہ فلپائن میں اس سے 64 افراد ہلاک اور 5 لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 216 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والا طوفان سب سے پہلے چین کے ''ہینن'' جزیرے سے ٹکرایا جس کے بعد اس نے صوبے گوانڈونگ کے شہر زانجیانگ کا رخ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے، طوفان کے باعث ہونے والی تیز بارش نے شہر کے بجلی اور مواصلاتی نظام کو بری طرح متاثر کیا جبکہ اس سے پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا جس کے باعث لوگوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس سے قبل فلپائن کے صوبے ''ایلبے'' سے اٹھنے والے طوفان نے فلپائن کے کئی صوبوں اور شہروں کو بری طرح متاثر کیا جس کے نتیجے میں 68 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ 5 لاکھ سے زائد افراد کو بے گھر ہونے کے باعث محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی ''ہیان'' نامی سمندری طوفان نے فلپائن میں تباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں